امریکہ میں ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر کے عہدے کا حلف لینے کے دوران جہاں ان کے
حامی خوشیاں منا رہے تھے وہیں بہت سے لوگوں نے سیاہ کپڑے پہن کر ان کی
مخالفت میں سڑکوں پر جم کر مظاہرہ کیا اور کئی گاڑیوں میں آگ لگا دی۔
سینکڑوں مظاہرین مارچ کرتے ہوئے سڑکوں پر اتر آئے اور کئی گروپوں کا پولیس
کے ساتھ تصادم بھی ہو گیا۔ مظاہرین نے پولیس پر پتھر اور بوتلیں پھینکیں ۔
اس کے جواب میں پولیس نے انھیں کنٹرول کرنے کے لئے آنسو گیس کے گولے اور
دستی بم
بھی پھینکے ۔ ہیلی کاپٹر کے ذریعے بھی انھیں کو کنٹرول کیا جا رہا
تھا۔
پولیس نے بتایا کہ مظاہرین نے کئی گاڑیوں میں آگ لگا دی جس میں ایک گاڑی
اور ایک ٹیلی ویژن چینل کی گاڑی بھی شامل ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس دوران
کم از کم 95 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے اور اس میں دو افسران زخمی ہو گئے
ہیں۔
تمام مظاہرین ٹرمپ کی مخالفت میں نعرے بازی کر رہے تھے اور 'ٹرمپ صدر نہیں
ہے' اور 'نسل پرستی سے ایک بار پھر ڈراؤ' لکھی تختیاں لے کر مظاہرہ کر رہے
تھے۔